چیف جسٹس محسنی اژہ ای چین میں/ 7 ممالک کے عدالتی سربراہان سے ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- عدالت عالیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے عدالتی نظام کے سربراہان کے اجلاس کے سلسلے میں چین کے ہانگژو شہر میں ہیں، اس تنظیم کے رکن ممالک کے چیف جسٹسوں سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی۔

غلام حسین محسنی اژہ ای نے اس موقع پر بتایا کہ 7 ممالک کے عدالت عالیہ کے سربراہوں سے ملاقات ان اجلاس کے مرہون منت ہے جو اس کے علاوہ ناممکن تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین، ہندوستان، پاکستان، قزاقستان، ترکیہ، ازبکستان اور تاجکستان کے چیف جسٹسوں کے ساتھ نشست منعقد ہوئی اور اس دوران، دوطرفہ تعلقات، علاقائی حالات، ثقافتی، سیاسی، سلامتی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

چیف جسٹس محسنی اژہ ای نے انصاف، امن و سکون اور آسانیاں فراہم کرنے کو عدالتی نظام کا اہمترین فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد شروع ہوچکا ہے لیکن بعض کے ساتھ معاہدے پر عملدرامد باقی ہے اور آج کی ملاقاتوں میں اس موضوع پر بھی زور دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس محسنی اژہ ای اس سفر میں ایک اعلی سطحی عدالتی وفد کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .