18 دسمبر، 2024، 6:13 PM
News ID: 85694095
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے علاقوں کے بارے میں اردوغان کا بیان، ماسکو کا ردعمل

ماسکو - ارنا - روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ "ماسکو ترک صدر رجب طیب  اردوغان کے بعض شامی شہروں کے ممکنہ طور پر ترکی کا حصہ ہونے کے بارے میں بیانات کو "مفروضہ" سمجھتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ اور ترکی، شام کی ارضی سالمیت کا احترام کریں گے۔

ماریہ زاخارووا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا: ہم ان بیانات کو مکمل طور پر فرضی سمجھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریہ ترکیہ،  شام کی خودمختاری، اتحاد اور ارضی سالمیت کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی شقوں کا پابند ہوگا ۔

انہوں نے مزید  کہا: انہوں نے آستانہ عمل کے تناظر میں دوحہ  میں روس، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی ارضی سالمیت سے اپنی پابندی کا اعلان کیا تھا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .