بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں واقع ایک فوجی ٹارگیٹ کو خودکش ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یمن کی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز "یو ایس ایس ہیری ٹرومین" پر بھی متعدد ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے ٹارگیٹ سے ٹکرائے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطین کی حمایت میں یمن کے عوام کا فیصلہ اٹل ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ امریکیوں کے مقابلے میں پسپائی ناممکن اور بحیرہ احمر اور عرب میں امریکی اور صیہونی حکومت سے وابستہ جہازوں پر اس وقت تک پابندی جاری رہے گی جب تک غزہ پر جارحیت کا سلسلہ بند نہیں ہوتا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے بدھ کی صبح امریکہ کے 18ویں "ایم کیو 9" جنگی ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔
آپ کا تبصرہ