محمد رضا نوروز پور نے جو ایک وفد کے ہمراہ میڈیا تعاون کی پانچویں مشترکہ نشست کے سلسلے میں روس گئے ہوئے ہیں، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوامی رابطوں میں فروغ کے لیے ذرائع ابلاغ کے تعلقات میں فروغ بھی انتہائی ضروری ہے اور اسے بھی اسٹریٹیجک سطح تک بڑھنا چاہیے۔
محمدرضا نوروز پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے باہمی روابط، ورکشاپس کے انعقاد اور ایران میں روس صحافیوں کے ٹریننگ پروگراموں کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔
اس موقع پر ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو بھی ایرانی صحافیوں اور صحافتی مراکز کے ساتھ تعاون، باہمی گفتگو، تجربات اور معلومات کی لین دین اور جھوٹی خبروں کے مقابلے کے طریقہ کار پر گفتگو کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اس موقع پر ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بھی میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں ایران اور روس کے تعاون کی رپورٹ پیش کی اور صحافتی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ