15 مئی، 2025، 9:47 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85834125
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر اعظم پاکستان: ہم ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں

 تہران – ارنا – پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ پائیدار امن کے لئے مذاکرات کی آمادگی کا اعلان  کیا ہے

 ارنا کے مطابق  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان کے ساتھ گزشتہ تین عشروں کے بد ترین فوجی تصادم کے چند روز بعد جمعرات کو کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں  ۔

 یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو  ہندوستان کے غیر ریاستی سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے میں ستائيس افراد مارے گئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ۔

 اس واقعے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا اور 7 مئی کو آپریشن سندور انجام دیا جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور دیگر علاقوں میں نو مقامات کو نشانہ بنایا۔

 پاکستان نے ہندوستان کے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص انجام دیا اور ہندوستان نیز اس کے زیر انتظام کشمیر میں 26 مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کئے نیز توپوں سے گولہ باری کی ۔

 پاکستان نے اس آپریشن سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے ہندوستان کے 7 مئی کے آپریشن سندور کے دوران اس کے  تین فرانسیسی رافائل سمیت پانچ جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

 دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد 10 مئی کو فائر بندی پر اتفاق کیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انھوں نے  تجارتی دباؤ ڈال کرجنگ بندی کرائی ہے لیکن ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بدھ 14 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی اور اس کے بے بنیاد قرار دیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .