ستار ہاشمی نے اپنے چینی ہم منصب لی لیچانگ سے ملاقات کے دوران مصنوعی ذہانت، صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور مواصلاتی اور افرادی قوت کی ٹریننگ اور تعلیم میں بیجنگ کے ساتھ تعاون میں فروغ لانے پر زور دیا۔
ستار ہاشمی نے چین کو اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹریٹیجک اتحادی اور حلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیجنگ کے 25 سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت مذکورہ شعبوں میں ترقی کو بلندترین سطح پر پہنچانا ہوگا۔
چین کے وزیر آئی ٹی نے بھی ایران اور چین کے تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ عملی میدانوں میں وسیع تعاون کیا جائے گا جس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے وابستہ ترقی دونوں ممالک کے مفاد مین ہے جس سے علاقائی پیشرفت بھی حاصل ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات اور گفتگو 2 گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران لی لیچانگ نے ستار ہاشمی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے مواصلات اور آئی ٹی کے اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
ایران کے وزیر مواصلات اپنے دورہ چین کے موقع پر چین کی مختلف یونیورسٹیوں اور ٹیکنالوجی بیسڈ مراکز کا بھی معائنہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ