اسرائیل: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے Witkoff منصوبے کی منظوری

تہران (ارنا) صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح بتایا کہ بینجمن نیتن یاہو کے زیر صدارت سیکورٹی مشاورت کے اجلاس میں وزیر دفاع، سینئر سیکورٹی حکام اور مذاکراتی ٹیم کی موجودگی میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف کے جنگ بندی منصوبے کی منظوری دی جائے۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی واللا نے لکھا کہ اس منصوبے کے مطابق پہلے دن آدھے قیدیوں اور ہلاک شدہ  قیدیوں کے اجساد بھیجے جائیں گے جبکہ مستقل جنگ بندی پر اتفاق کی صورت میں باقی قیدیوں اور اجساد کو رہا کر دیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے یہ منصوبہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد پیش کیا کہ اس مرحلے پر جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ممکن نہیں ہے اور مستقل جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .