رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز کو شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صہیونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار "احسان کربلایی پور" اور "مرتضی سعید نژاد" نے جام شہادت نوش کیا۔
اس بیان میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے اہل خانوں، پاسداران اسلامی انقلاب اور اللہ رب العزت کی راہ میں جد و جہد کرنے والوں کو آپ کی شہادت پر تہنیت اور تعزیب کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ بلاشبہ ناجائز صہیونی ریاست کو اپنی اس کاروائی کا منہ توڑ جواب ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ