20 اکتوبر، 2021، 3:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84512715
T T
0 Persons
ایران کی دمشق میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج کی صبح کو دمشق میں دہشتگردانہ کاروائی کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے شامی حکومت اور عوام بالخصوص اس حادثے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج کی صبح کو دمشق میں دہشتگردانہ کاروائی کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے شامی حکومت اور عوام بالخصوص اس حادثے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اندھی اور بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائیوں کو شکست کا سامنا ہے  اور وہ یقینی طور پر دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور اس ملک کے استحکام میں شامی حکومت اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، آج صبح ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک فوجی بس شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک پل کو عبور کر رہی تھی۔

الجزیرہ اور المیادین ٹیلی ویژن چینلز نے بھی ایک بریکنگ نیوز آئٹم میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کے سپاہیوں کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنانے والے دو بموں کے نتیجے میں کئی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سانا کے مطابق شامی فوج کی انجینئرنگ اور نیوٹرلائزیشن یونٹس نے دہشتگرد دھماکے کے مقام پر نصب تیسرے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

واضح رہے کہ اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے دھماکے کے نتیجے میں 13 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .