15 مئی، 2025، 3:42 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85833838
T T
0 Persons

لیبلز

 ٹرمپ: ایرانی ڈرون، بہت اچھے، تیزرفتار اور مہلک ہیں

 تہران – ارنا – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ڈرون توانائیوں پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران  کے ڈرون بہت اچھے، تیز رفتار، مہلک اور وحشتناک ہیں

ارنا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بڑی کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے ساتھ نشست میں دعوی کیا کہ تہران نے ایک طرح سے اصولی سممجھوتے کی موافقت کردی ہے۔

ارنا نے  فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ " ہم ایران کے ساتھ طویل المیعاد صلح کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔ "

  اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ " ہمارے پاس دو طرزعمل  ہے، ایک بہت اچھا اور دوسرا تشدد آمیز اور ہم دوسرا طرز عمل نہیں اپنانا چاہتے۔ "

ڈونلڈ ٹرمپ نے  اسی طرح ایران کے سستے اور مہلک ڈرون طیاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے ایک امریکی کمپنی کو  بڑی تعداد میں  ڈرون تیار کرنے کا آرڈر دیا اور کہا کہ ایران 35 سے 40 ہزار ڈالر میں بہت اچھے ڈرون تیار کرتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ" اس کمپنی نے دو ہفتے بعد بتایا کہ اس نے ایک ڈرون تیار کیا ہے جس  پر 41 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ میرا مقصد یہ نہیں تھا، بلکہ میں یہ چاہتا تھا کہ 35 سے 40 ہزار ڈالر میں (ایران جیسے) ڈرون  بنائيں جائيں، ایرانی ڈرون، بہت اچھے، تیزرفتار، مہلک اور وحشتناک ہیں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .