ارنا کے مطابق صیہونی حلقوں کی رپورٹیں، اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ان رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کی زیادہ تر وارداتوں کا تعلق ریزرو فوجیوں سے ہے۔
اس سلسلے میں "شومریم" صیہونی سائٹ نے لکھا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کو جنگ غزہ کے آغاز کے بعد صیہونی فوج کے ریگولر اور ریزرو فوجیوں کی خودکشی کے واقعات اب تک خفیہ رکھے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سن 2025 کے آغاز کے بعد صیہونی فوج نے 2023 اور 2024 میں اپنے فوجیوں کی خودکشی کے اعدادوشمار جاری کئے جن سے صیہونی فوجیوں میں خودکشی میں قابل ملاحظہ اضافے کا پتہ چلتا ہے۔
ان اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں 21 صیہونی فوجیوں نے خودکشی کی ہے جبکہ 2023 میں سترہ اسرائيلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی ۔ اس سے 2024 میں اسرائیلی فوجیوں میں 23 اعشاریہ 53 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس کے باوجود صیہونی فوج دعوی کرتی ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔
کچھ دنوں قبل صیہونی روزنامہ ہاآرتص نے ایک رپورٹ میں تل ابیب یونیورسٹی کی ایک تحقیق کا نتیجہ شائع کیا تھا اور بتایا تھا کہ غزہ کی جنگ میں حصہ لینے والے ریزرو فورس کے 12 فیصدہ فوجی شدید نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ