ارنا کے مطابق ماسکو میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بدھ کی شام ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے ایک ابلاغیاتی وفد کے دورہ روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب ابلاغیاتی دنیا میں ایران اور روس کی مشترکہ آواز گونجے گی۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں حافاظ کے اس مصرعہ کے بعد کہ " دور چون باعاشقان افتد تسلسل بایدش (یعنی جب دوستوں میں دور چلے تو اس میں تسلسل ہونا چاہئے) لکھا ہے کہ اب صحیفہ تاریخ صرف مغربی میڈیا نہیں لکھے گا، بلکہ اب ابلاغیاتی دنیا میں ایران اور روس کی مشترکہ آواز بھی سنی جائے گی۔
ماسکو میں ایران کے سفیر نے لکھا ہے کہ ایران اور روس کے ابلاغیاتی وفود نے اپنی پانچویں نشست میں مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر اسلامی ہدایت و ثقافت نوروز پور کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک ابلاغیاتی وفد منگل 13 مئی کو ماسکو پہنچا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان ابلاغیاتی تعاون کی نشست منگل کی شام ایران کے نائب وزیر اسلامی ہدایت و ثقافت نوروز پور اور روس کی نائب وزير مواصلات و ابلاغیات چرک سوا کی قیادت میں منعقد ہوئی۔
اس نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خبررساں ایجنسیوں ،ارنا، تسنیم، اسنا، نیوز آن لائن، نورنیوز اور آئی آر آئی بی کے نمائندوں اورروسی خبررساں اداروں، تاس اورزوزدا سمیت مختلف نیوز ایجنسیوں، برکس ٹی وی، ڈائیلاگ سینٹر، رشین بزنس کونسل اور میڈیا اسکوپ کے نمائندوں نے شرکت اور اپنے نظریات بیان کئے۔
آپ کا تبصرہ