ظریف نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار، شام کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو "فیصل مقداد" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ظریف نے شام میں صدراتی انتخابات کے قریب ہونے بالخصوص ایک ایسا وقت جب فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے ناجائز صہیونی ریاست کی کمزوری ظاہر ہوگئی ہے، کے موقع پر اپنے دورہ شام سے خوشی کا اظہارکیا۔

انہوں نے مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت پر زور دیا۔

ظریف نے امریکی یکطرفہ پابندیوں اور معاشی دہشتگردی کے سامنے شامی عوام کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ آج طبی شعبے کیخلاف بھی دہشتگردی کاروائی ہوتی ہے اور ایران اور شام کے عوام کو کورونا ویکسین سے محروم کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ سمیت حلب اور لاذقیہ میں ایرانی قونصل خانوں کے قیام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دراین اثنا شامی وزیر خارجہ نے شامی حکومت اور عوام سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں میں باہمی تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .