صہیونیزم کی ہڈیاں تڑخنے کی آواز پہلے سے زیادہ اور واضح سنائی دے رہی ہے، ناصر کنعانی

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونیزم کی ہڈیاں تڑخنے کی آواز پہلے سے زیادہ اور واضح سنی جا سکتی ہے، امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کو تشدد سے دبا کر فلسطین پر قبضے کے ٹوٹتے ہوئے ستونوں کو گرنے سے نہیں روکا جا سکے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر امریکی طلباء پر پولیس کے تشدد کے ردعمل میں ایکس پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ میں لکھا کہ فلسطین پہ قبضہ نامنظور، غزہ کی پٹی میں نسل کشی نامنظور کے نعرے اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا آج ایک عالمی مطالبہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیزم کی ہڈیاں تڑخنے کی آواز پہلے سے زیادہ اور واضح سنائی دے رہی ہے۔ امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے دبانے سے فلسطین پر صیہونی قبضے کے گرتے ہوئے ستونوں کو گرنے سے روکنا ممکن نہیں ہے اور جو بھی اس کے سامنے کھڑا ہوگا وہ صیہونیت کے انہدام کے ملبے تلے دب کر رہ جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .