صدارتی دفتر کے اعلان کے مطابق، دوست اور برادر ممالک ایران اور عمان نے اس بیانیہ میں معاشی شراکت داری، تجارتی لین دین میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے، مشترکہ کمیشنوں کی منظم تشکیل اور علاقائی اور بین الاقوامی ہماہنگی میں تسلسل پر زور دیا ہے۔
تہران اور مسقط کے مشترکہ بیانیے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے ظالمانہ اقدامات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
اس بیانیے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات میں سلطنت عمان کے متحرک کردار کا بھی خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس بیانیے کے مطابق عمان کے سلطان نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کا باعث بن سکیں۔
آپ کا تبصرہ