مشترکہ منصوبوں پر عملدرامد کی رفتار بڑھائی جائے گی، ایران اور روس کے قومی سلامتی کے سیکریٹریوں کا اتفاق

ماسکو/ ارنا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی شویگو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں قومی سلامتی کے سیکریٹریوں نے مشترکہ منصوبوں اور معاہدوں پر عملدرامد کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔

علی اکبر احمدیان نے اس موقع پر کہا کہ تہران اور ماسکو کے مابین جو اسٹریٹیجک معاہدے ہوئے ہیں اس کے نتیجے میں اقتصادی تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے جامع اسٹریٹیجک معاہدے کے نتیجے میں سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں بھی بھرپور تعاون کی امید ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اس موقع پر ایران میں یورینیم کی افزودگی اور نیوکلیئر سائکل برقرار رہنے پر زور دیا۔

روس کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے بھی کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ پر دونوں ممالک کی قیادت کا اصرار ہے اور اس کے نتیجے میں علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .