29 مئی، 2025، 10:27 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85847013
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا فائدہ پورے عالم اسلام کو پہنچے گا: سعودی وزیر داخلہ

تہران/ ارنا- ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا بیات نے جدہ میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے مشاعر مقدسہ کے بارے میں تہران کی تجاویز کو اہم اور ایرانی حاجیوں کے معاملات کے سلسلے میں مختلف اداروں کے درمیان ہماہنگی کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایران کی جانب سے جو مسائل پیش کیے گئے ہیں ان کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے جو ریاض کی حج کمیٹی کے منتظم اعلی بھی ہیں حج کے موقع کی گائیڈ لائنوں پر عمل کرنے کے لیے ایرانی حاجیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی حکومت بلا شک ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے اثرات براہ راست پورے عالم اسلام پر مرتب ہوں گے۔

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا بیات نے بھی اس موقع پر ایرانی حاجیوں کے سفر اور قیام کے بارے میں سعودی وزیر داخلہ کو آگاہ اور مسائل کے حل کے لیے دوطرفہ رابطوں میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .