ایرانی نائب صدر نے تاجکستان کے صدر کو مسعود پزشکیان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور تاجکستان کی حکومتیں اور عوام ہمیشہ اپنائیت محسوس کرتے ہیں اور تہران - دوشنبہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
ارنا کے مطابق، محمد رضا عارف نے آج تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں ایران اور تاجکستان کے دیرینہ تہذیبی، ثقافتی، تاریخی اور لسانی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران سائنسی اور تحقیقی مراکز کے قیام، سائنس، ثقافت اور ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کے شعبوں میں مشارکت کے لیے آمادہ ہے۔
نائب ایرانی صدر نے تاجکستان کو ایران کا دوست اور برادر ملک قرار دیا اور ایران کے صدر کے دورہ تاجکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوشنبہ کے خوبصورت شہر کی یادیں، خصوصا تاجکستان کی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
عارف نے تاجکستان کے صدر کو ایرانی صدر کا پرتپاک اور مخلصانہ سلام پیش کیا اور کہا کہ ایران اور تاجکستان کی حکومتیں اور عوام ہمیشہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں ہیں۔
اس ملاقات میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں طے پانے والے معاہدوں اور دستاویزات کو جلد از جلد نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون اور باہمی اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ