ایرانی وزارت خارجہ: ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف جھوٹے دعووں سے IAEA  کی ساکھ کو نقصان پہنچےگا

تہران- ارنا- آسٹریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں جھوٹی رپورٹ پر ایرانی وزارت خارجہ نے باضابطہ وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کا یہ اقدام IAEA کی ساکھ کو نقصان پہنچائےگا۔

آسٹریا کی انٹیلی جنس کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت پر سوال اٹھانے اور جھوٹے دعوے کو بے بنیاد دعویٰ قرار دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد میڈیا میں ایران کے خلاف ماحول پیدا کرنا تھا۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایران کی رکنیت اور اس واضح حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سخت ترین معائنہ سے مشروط ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے آسٹریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اس اقدام کو ایجنسی کو بدنام کرنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ آسٹریا سمیت بعض دیگر یورپی ممالک غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر خاموش ہیں جو غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے  اور  مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے بر خلاف ایران جوہری ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں کا سخت مخالف ہے اور خطے کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے کے نظریے کا بانی اور حامی ہے۔

آسٹریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے جھوٹ پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے بقائی نے آسٹریا کی حکومت سے اس غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور غیر اخلاقی رویے کے بارے میں سرکاری وضاحت طلب کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .