ارنا کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کرکے، ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مسلم برادری کے خلاف نفرت انگیز واقعات اور اسلاموفوبیا کی ترویج بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب امن اور تحمل پہلے سے زیادہ ناقابل اجتناب سمجھا جارہا ہے، سیاسی اہداف کے لئے مذہبی نفرت بھڑکانا، انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں کے منافی ہے جو سماجی ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کو کمزور کرتا ہے۔
پاکستان نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے سبھی شہریوں کے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، حقوق اور سلامتی کا خیال رکھے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ نفرت انگیزی اور امتیاز آمیز اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور ان اقدامات میں حکومت کا تعاون بین الاقوامی برادری کے لئے تشویشناک ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان کے مسلمان برسوں سے انتہا پسند گروہوں کی دھمکیوں کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں اور انتہا پسند ہندو، مسلمان طبقے کے خلاف تشدد کو اکثریت پسندی کے زیر حمایت، جماعتی دستور العمل سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ