اسماعیل بقایی ہامانہ
-
سیاستنیٹو کے سیکرٹری جنرل دنیا میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں، ایران
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل بعض ارکان کی اشتعال انگیزی اور جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے یورپ سمیت دنیا پر مسلط بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔
-
سیاستبقائی: ایران علاقائی یکجہتی کے لیے ای سی او کی گنجائشوں کو استعمال کرنے کے لئے پرعزم
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی یکجہتی اور اس خطے کے تمام لوگوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ای سی او (ECO) کی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا عزم رکھتا ہے۔
-
معیشتایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ECO کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش قابل قدر ہے
مشہد (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ECO کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش قابل قدر اور اہداف کے حصول کی جانب تعمیری قدم ہے۔
-
سیاستشام میں دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی کا سبب امریکہ کی موجودگی ہے: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی موجودگی شام کے خودمختاری، اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہاں دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی کا سبب بھی اس ملک میں امریکہ کی موجودگی ہے۔
-
سیاستترجمان وزارت خارجہ : حلب میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ محفوظ
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے حلب میں ایرانی قونصل خانے کے عملے کی مکمل سلامتی کا اعلان کیا ہے۔
-
سیاستبقائی: جنگی جرائم پر وقت گزرنے کا کوئی اثر نہيں
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اب بھی ان کمپنیوں کے بارے میں سچائی اور انصاف کے مطالبے پر اصرار کرتا ہے جنہوں نے عراق کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام میں سرگرم طور پر تعاون کیا ہے کیونکہ جنگی جرائم پر وقت کا اثر نہيں ہوتا ہے۔
-
سیاستایران نے لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کے خاتمے کی خبر کا خیر مقدم کیا ہے
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنانی حکومت، قوم اور مزاحمت کے لیے ایران کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔
-
سیاستغزہ میں خواتین کے خلاف تشدد افسوسناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دسیوں ہزار فلسطینی خواتین ہلاک یا زخمی ہوئی ہیں، انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچیوں کے دفاع کے لیے کام کرے، جنہیں اسرائیلی حکومت کے بے مثال ظالمانہ حملوں اور تشدد کا سامنا ہے۔
-
سیاستبقائی: ہم وینزویلا کے اندرونی معاملات میں ہر غیر ملکی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں،
تہران -ارنا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران وینزویلا کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف اور اس اس ملک کے استحکام اور امن کو متاثر کرنے والا عمل سمجھتا ہے۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ہم اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم انصاف کے حصول اور مقبوضہ فلسطین اور دیگر علاقوں میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
-
سیاستایران کی سلامتی خطے کی سلامتی سے الگ نہیں/ ایران کے خلاف دھمکیاں، پابندیاں اور دباؤ بے اثر ہیں
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات برائے مذاکرات نہيں ہوتے بلکہ بامقصد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے لیے ہوتے ہيں ہیں۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کی قومی سلامتی خطے کی سلامتی سے الگ نہیں ہے۔
-
سیاستایران کے خلاف قرارداد کی منظوری، سیاسی اور نا قابل جواز قدم، بقائی
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بہانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو منافقانہ عمل اور اسے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے انسانی حقوق کے استعمال کی واضح مثال قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔
-
بچوں کا عالمی دن
سیاستدنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے، ایران
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ غزہ کے بچوں کے دکھ درد کو سمجھنے کا موقع ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے۔
-
سیاستعالمی یوم اطفال/ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- عالمی یوم اطفال کے موقع پر ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
-
سیاستیورپی یونین اور برطانیہ کی حالیہ پابندیاں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی مثال ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ: برطانوی وزیرخارجہ کی غزہ میں نسل کشی کی تردید انتہائی غیر انسانی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں نسل کشی کی تردید کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات کو انتہائی ہولناک اور غیر انسانی قرار دیا۔
-
سیاستآئی اے ای اے سیاسی مسائل سے دور اپنے پیشہ ورانہ رجحان کو برقرار رکھے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ایک رکن کی حیثیت سے ایران کو اس بات کی توقع ہے کہ آئی اے ای اے غیرجانبداری، مہارت کا مظاہرہ کرے اور سیاسی دباؤ اور مسائل سے دوری اختیار کرے۔
-
سیاستغرب اردن کو مقبوضہ سرزمینوں میں شامل کرنے پر مبنی صیہونی وزیر کا بیان قابل مذمت، اسے مسترد کرتے ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے ایک وزیر کے اس بیان کو سخت الفاظ میں مسترد کیا ہے جس میں غرب اردن کو مقبوضہ سرزمینوں میں شامل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
-
سیاستگزشتہ 4 برس کے دوران امریکہ کی مخاصمانہ پالیسی جاری رہی/ انتخابات نہیں امریکی رویہ اہم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
تہران (IRNA) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسی گزشتہ 4 برس سے جاری ہے اور امریکی حکومت انتخابات کے دوران JCPOA مذاکرات اور دیگر مسائل کے بارے میں کئے گئے وعدوں اور دعووں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
سیاستدمشق کے شہر زینبیہ میں رہائشی عمارت پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، ایران
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج (اتوار) دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
سیاستکوئٹہ میں دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
سیاستامریکی عہدے داروں پر قاتلانہ حملوں کا الزام ایران پر عائد کرنا، صیہونی حلقوں کی سازش: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے بعض موجودہ اور سابق امریکی حکام پر قاتلانہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے الزام کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گھناؤنے الزامات کا دوہرایا جانا تہران اور واشنگٹن کے مابین مسائل کو مزید پیچیدہ کرنے کے مترادف ہے۔
-
سیاستایران اور پاکستان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ایران اور پاکستان مواقع سے بھرپور استفادہ اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
-
سیاستصیہونی حکومت فلسطین میں "آنروا" کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنا چاہتی ہے: اسماعیل بقائی
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی تنظیم "آنروا" کو ختم ہونے سے بچائے۔
-
سیاستبیت لاہیا میں واقع ایک گھر پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ کا بیان
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے غزہ کے شمالی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے اور قتل عام کی مذمت کی ہے۔
-
سیاستایران کے خلاف صیہونیوں کی حرکت، اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونیوں کے جارحانہ اقدام کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
سیاستصیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی لبنان میں صحافیوں کا قتل، جنگی جرم: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیوں نے لبنان کے جنوب مشرقی علاقے میں صحافیوں کی رہائشگاہ کو جان بوجھ کر تباہ اور ان صحافیوں کو شہید کردیا جسے جنگی جرم کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
-
سیاستاقوام متحدہ کے وجود کا فلسفہ ختم ہو رہا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے صیہونیوں کی کھلے عام حمایت کے نتیجے میں اقوام متحدہ اپنے فلسفہ وجود کو کھو رہا ہے۔
-
سیاستایران اپنی ارضی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسماعیل بقائی
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے 3 جزائر پر مکمل خودمختاری حاصل ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
-
سیاستغزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی روکنے پر تاکید، ایران اور ترکیہ
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کے ساتھ سید عباس عراقچی کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کو روکنے پر زور دیا گیا۔