31 مئی، 2025، 5:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85848842
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ، صیہونیوں نے مزید 60 فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا

تہران/ ارنا- غزہ پٹی میں صیہونیوں نے ظلم کا پہاڑ توڑتے ہوئے اب تک 54 ہزار 381 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت نے ہفتے کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خونخوار صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کرکے 60 فلسطینیوں کو شہید اور 284 کو زخمی کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، 2 عام شہری خان یونس میں صیہونی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے جبکہ امدادی سامان کی تقسیم کے مرکز پر بمباری میں مزید 2 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے۔

القرارہ ٹاؤن، برج النور، الفخاری، عبسان، دیرالبلح، قیزان النجار، قیزان ابو رشوان، غزہ کے وہ علاقے تھے جنہیں کل سے اب تک فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور توپوں کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، 18 مارچ سے وحشیانہ حملوں کے نئے دور میں، اب تک 4 ہزار 117 فلسطینیوں کا خون بہایا جا چکا ہے جبکہ 12 ہزار 113 زخمی ہوئے ہیں۔

شہیدوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 381 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .