IAEA
-
سیاستاسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں گروسی کے اعتراف پر ایران کے نائب وزیر خارجہ کا ردعمل
تہران (IRNA) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے اعتراف کے جواب میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور نے ایران سے متعلق اس ایجینسی کے دوہرے معیار پر تبصرہ کرتے کہا کہ گروسی کی جانب سے ایران پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے امکان کا اظہار غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی ہے۔
-
سیاستایران طے شدہ تکنیکی فریم ورک کے اندر ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے رافائل گروسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران اب بھی طے شدہ تکنیکی فریم ورک کے اندر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔
-
سیاستایران کا جوہری پروگرام سخت ترین جانچ کے نظام کے تحت ہے / بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کا کوئی تکنیکی جواز نہیں ہے
لندن - ارنا - ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کا پرامن جوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سخت ترین جانچ کے نظام کے تحت ہے، کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کا کوئی تکنیکی اور قانونی جواز نہیں ہے۔
-
سیاستایران یورپ کے غیر تکنیکی اقدام کا مناسب جواب دے گا، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے خبردار کیا ہے کہ دباؤ مناسب نتیجہ پر منتج نہیں ہو گا اور ایران IAEA کے ساتھ تعاون کے فیصلے پر قائم رہے گا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپ کے غیر تکنیکی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ کی IAEA کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت: بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات پر ایران کی جانب سے مناسب ردعمل سامنے آئے گا
تہران - ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق ایران کی خیر سگالی اور امن پسند رویہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی قرارداد کے ذریعے IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات کو ایجنڈے میں شامل کرتے ہیں تو ایران ایسے کسی بھی غیر مناسب اقدام کا جواب دے گا۔
-
سیاستIAEA کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کا خط
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد میں ایران کے خلاف کئے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی.
-
سیاستIAEA کو صیہونی حکومت کے بیانات اور موقف کو ایران کے خلاف معیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ
اصفہان (ارنا) ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت میڈیا میں ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی سرغنہ ہے اور اب جبکہ اس حکومت کی اصلیت دنیا کے سامنے پہلے سے زیادہ واضح ہو چکی ہے تو ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ ایران کے خلاف اقدامات کے پیچھے اسی تباہ کن حکومت کا ہاتھ تھا۔
-
انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ پر ناصر کنعانی کا ردعمل
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران نے NPT اور سیف گارڈ معاہدے کی مکمل پابندی کی ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان
تہران (ارنا) ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے NPT اور سیف گارڈ معاہدے کے مکمل پابندی کی ہے۔
-
سیاستتہران نے سیف گارڈ سے متعلق مبینہ مسائل کے بارے میں مدلل دستاویزی ثبوت آئی اے ای کو فراہم کر دیئے ہیں، محسن نذیری اصل
لندن (ارنا) بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ تہران نے سیف گارڈ سے متعلق مبینہ مسائل کے بارے میں مدلل دستاویزی ثبوت آئی اے ای کو فراہم کر دیئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی ادارہ گزشتہ سال مارچ میں ہونے والے معاہدے کی روح کے مطابق پوری غیر جانبداری کے ساتھ باقی ماندہ مسائل کو حل کرے گا۔
-
سیاستایران اور آئی اے ای اے نے دو بڑے تنازعات کو حل کر لیا
تہران، ارنا - ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے تہران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف اٹھائے گئے دو اہم مسائل کو حل کر لیا ہے۔
-
سیاستآئی اے ای اے ایران کیساتھ کام جاری رکھے گا: گروسی
تہران، ارنا - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ IAEA ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
-
سیاستآئی اے ای اے کی فردو میں 60 فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار کی تصدیق
لندن، ارنا- بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایرانی فردو سائٹ پر 60 فیصد یورینیم کی پیداوار کی تصدیق کی ہے جو انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے ارکان کو فراہم کی ہے۔
-
سیاستبورڈ اف گورنرز میں ایران کی حمایت کرتے ہیں: روس
تہران، ارنا – ایران میں تعینات وس کے سفیر نے کہا ہے کہ ہمارا ملک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرتا ہے۔
-
سیاستایران میں IAEA کے کئی کیمرے غیر فعال ہوجائیں گے
تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج تک ایران میں ایک جوہری تنصیب پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے دو نگرانی والے کیمروں کو غیر فعال کر دیا ہے۔
-
سیاستیورپی یونین کا جوہری معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کی ضرورت پر زور
تہران، ارنا - یورپی یونین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے ایک بیان میں جوہری معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
-
سیاستبورڈ آف گورنرز میں قرارداد کا مسودہ ایران اور IAEA کے پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنےمیں رکاوٹ ہے: الیانوف
تہران، ارنا – ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز میں قرارداد کا مسودہ ایران اور IAEA کے پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ کا باعث ہے ۔
-
سیاستآئی اے ای اے ایران کیساتھ بقایا مسائل کو حل کرنے کا موقع گنوا دیتی ہے
لندن، ارنا – عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے حفاظتی معاہدے کے بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے ایران کی طرف سے تجویز کردہ ایک موقع گنوا دیا۔
-
ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندہ:
سیاستگروسی کی رپورٹ ایران کی آئی اے ای اے کیساتھ تعاون کی عکاسی نہیں کرتی
ویانا، ارنا - ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی نئی رپورٹ ایران کے وسیع پیمانے پر تعاون کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔
-
سیاستسیاسی اثر و رسوخ ایران اور آئی اے ای اے تعلقات کو ضابطوں کے فریم ورک سے باہر نہیں لے جا سکتا
آبادان، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے قواعد و ضوابط کے فریم ورک سے باہر سیاسی اثر و رسوخ ایران کے تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتا اور تہران نے اس عالمی تنظیم کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کیا۔
-
سیاستایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرتا ہے: امریکہ
تہران، ارنا – امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے اپنی 2022 کی سالانہ تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ واشنگٹن کے جائزے کے مطابق، تہران جوہری ہتھیار تیار نہیں کر رہا ہے۔