ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر میں اضافہ ہونے پر مبنی آئی اے ای اے کا دعوی

لندن/ ارنا- ایسوشیئیٹڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ نے بورڈ آف گورنرز کو اپنی مبینہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران میں 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا حجم بڑھ کر 408 کلوگرام ہوگیا ہے۔

ایسوشیئیٹڈ پریس نے کہا ہے کہ اس کی اس دستاویز تک دسترسی حاصل ہوئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائرمیں فروری سے اب تک تقریبا 134 کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب آئی اے ای اے کے سربراہ نے اپنے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران اور 90 فیصد افزودہ (مبینہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے لیے کافی) یورینیم کے مابین "بس ایک مختصر فنّی قدم" باقی ہے۔

رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران واحد غیرایٹمی طاقت ہے جو اس سطح پر افزودگی کر رہا ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے مکمل اور مؤثر تعاون! کی درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ 60 فیصد افزودہ یورینیم کو محض غیرفوجی اہداف اور ملک کی صنعتی اور طبی ضرورتوں کے پیش نظر تیار کیا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو ایران پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کے خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .