29 مئی، 2025، 1:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85847206
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور تاجکستان کے سیاسی تعلقات عروج پر ہیں: نائب صدر عارف

تہران/ ارنا- نائب صدر محمد رضا عارف نے جو تاجکستان کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اپنی بہترین پوزیشن پر ہیں۔

انہوں نے استقبالیہ تقریب اور تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کے ساتھ مشترکہ معاہدوں پر دستخط اور اسناد کے تبادلے کے بعد زور دیکر کہا کہ مشترکہ کمیشنوں کو چاہیے کہ ان اسناد پر عملدرامد کو یقینی بنائیں اور سائنسی اور صنعتی شعبوں پر بغور گفتگو اور مشوروں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے تعلقات کو علاقے کے دیگر ممالک بلکہ عالمی سطح پر باہمی تعلقات کا رول ماڈل بننا چاہیے۔

محمد رضا عارف نے معاشی، سرمایہ کاری، صحت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ایران اور تاجکستان کے تعلقات کو پرفروغ قرار دیا اور کہا کہ روابط کا یہ سلسلہ سن 2030 تک کے تعاون کے روڈ میپ کے عین مطابق چل رہا ہے۔

ایران اور تاجکستان کے سیاسی تعلقات عروج پر ہیں: نائب صدر عارف

تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے بھی کہا کہ دوشنبہ صنعت، ادویات کی تیاری، صحت، کان کنی اور شاہراہوں کی تعمیر اور شہری آبادکاری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں ایران ڈے منایا جاتا ہے اور ایرانی اور تاجک عوام کی قربت بھی دونوں ممالک کو قریب لانے میں مزید مددگار ثابت ہوگی۔

ایران اور تاجکستان کے سیاسی تعلقات عروج پر ہیں: نائب صدر عارف

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .