ایران کے نائب صدر کا دوشنبہ کے ایک صنعتی کمپلیکس کا دورہ، نجی شعبے  میں ایران اور تاجکسستان کے درمیان تعاون پر زور

دوشنبه (ارنا) کے نائب صدر محمد رضا عارف جو ان دنوں تاجکستان کے دورے پر ہیں، نے دوشنبہ کے ایک صنعتی کمپلیکس کا دورہ کیا اور نجی شعبے میں ایران اور تاجکسستان کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

ایران  کے نائب صدر محمد رضا  عارف نے کیبل تالکو فیکٹری، جہاں اس کے خام مال، آلات اور مشینری کا ایک بڑا حصہ ایرانی نجی شعبہ فراہم کرتا ہے، کے  صنعتی یونٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
اس دورے میں، تاجکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر صنعت و  ٹیکنالوجیز بھی ہمراہ تھے۔ 
اس دورے میں ایرانی  نائب صدر  نے  دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے ایران اور تاجکستان میں نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے رجحان کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو  صنعتی شعبے میں  مزید  تعاون کرنا چاہیے۔
عارف نے دورے کے اختتام پر کیبل تالکو فیکٹری کی یادگاری کتاب پر بھی دستخط کیے۔
tv.irna.ir
@IRNA_1313

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .