ارنا کے مطابق، ایرانی سی آئی ڈی پولیس کے سربراہ جنرل محمد قنبری نے بدھ کے روز پاکستان کی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (FIA) کے سربراہ رفعت مختار راجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم پاک ایران پولیس تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر درپیش چیلنجوں کے حل کے حوالے سے کہا کہ سیستان و بلوچستان ایران اور پاکستان کے درمیان ایک طویل اور مشترکہ وسیع سرحد ہے، جس کی وسعت کے سبب سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
قنبری نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بہت سے اہلکار شہید ہوئے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے دونوں ممالک کا مشترکہ نقطہ نظر ہے، اور ہم نے اس سلسلے میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی نہیں برتی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم مستقبل میں باہمی رابطوں کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنائیں گے، کہا کہ ایران سے چوری شدہ کاریں اور موبائل فونز پاکستانی حدود میں لے جانے کے مسئلے کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے اور چوروں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
FIA کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر مستقل اور مضبوط مواصلاتی نظام کے ذریعے سازگار تعاون حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات، دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن جیسے چیلنجز اس وقت دونوں ممالک کی سرحد پر موجود ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لیے موثر حل نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کاروں اور موبائل چوری سے نمٹنے کے لیے ایک تعاون کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا۔
سرحدی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک ایران تعاون کی ضرورت پر زور
28 مئی، 2025، 4:07 PM
News ID:
85846537

تہران- ارنا- ایرانی سی آئی ڈی پولیس کے سربراہ نے پاکستان کی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں پاک ایران سرحدی چیلنجوں بالخصوص چوری اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ