اس موقع پر آموریم نے کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی اور اپنے ملک کے اندر یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے جس کی برازیل مکمل حمایت کرتا ہے۔
ماسکو سیکورٹی اجلاس کے موقع پر انجام پانے والی اس ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے ایران میں نیوکلیئر سائکل اور افزودگی کے حق پر زور دیا اور کہا کہ تہران مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے تحفظ اور ایٹمی سائکل اور یورینیم کی افزودگی کے حق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
برازیلی فریق نے بھی اس موقع پر ایران کے موقف کی تصدیق کی اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے تجارت اور سائنس کے میدان میں تعاون اور تہران اور برازیلیا کے اقتصادی تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔
علی اکبر احمدیان نے اس موقع پر غزہ کی صورتحال کے بارے میں تشویش ظاہر کی اور کہا کہ دنیا کو غزہ میں انسانی المیے پر خاموش رہنا نہیں چاہیے اور ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو فوری طور پر ذمہ دار ٹہرانے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ