ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات خوشائند؛ فیصلے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت: آئی اے ای اے کے سربراہ

لندن/ ارنا- ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ مذاکرات کو خوشائند قرار دیا ہے۔

رافائل گروسی نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کے بارے میں رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن ملاقاتوں کا تسلسل معاہدے کے حصول کی جانب فریقین کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کے دورہ تہران کی بھی تصدیق کی۔

اس سے قبل ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان جاری تعاون کے سلسلے میں تہران کا دورہ کریں گے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .