ایران میں پالرمو کنوینشن کے مسودے کی منظوری کا یوریشین تنظیم کی جانب سے خیرمقدم

ماسکو/ ارنا- یوریشیا میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے مقابلے کی علاقائي تنظیم EAG کے چوتھے اجلاس میں ایران میں پالرمو کنوینشن میں شمولیت کے مسودے کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر فائنانس ہادی خانی نے دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے مقابلے میں ایران کے اقدامات اور سرگرمیوں کے سلسلے میں تفصیلات پیش کیں جس کا یوریشین تنظیم کے ارکان نے بھرپور خیرمقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ تنظیم سن 2004 میں تشکیل پائی جس میں چین، روس، ہندوستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغیزستان، بیلاروس، قزاقستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

ایران اور 16 دیگر ممالک اور 24 بین الاقوامی اداروں کو سن 2016 سے ای اے جی کے مبصر کا درجہ دیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .