انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے یمن کے قومی مسافربردار ایئرلائن کے جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کرکے اپنے وحشیانہ فطرت کا اظہار کردیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام سرزمین وحی کی جانب جانے والے یمنی حاجیوں کو حج کے اعمال بجا لانے سے محروم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے شہری ہوابازی کے عالمی ادارے سے اس مسئلے پر فوری اور سنجیدہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر یمن کی شہری تنصیبات من جملہ بندرگاہوں، ایئرپورٹس اور اشیائے خورد و نوش کے ذخیروں کو نشانہ بنا رہی ہے جو کہ واضح طور پر جنگی جرم اور انسانیت سوز ظلم ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مسلمانوں بالخصوص مغربی ایشیا کے اقوام سے اپنی کھلی دشمنی کا اظہار کر دیا ہے اور یہ بہیمانہ اقدامات اسی وحشی فطرت کی علامت ہے۔
اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی بے عملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو امریکہ اور بعض دیگر مغربی حکومت کی حمایت کی آڑ میں، سزا نہ ملنے کی جانب سے اطمینان مل چکا ہے جو کہ عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے علاقے کے ممالک اور عالمی برادری سے فوری طور پر یہ سلسلہ تبدیل کرنے اور صیہونیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔
آپ کا تبصرہ