تہران کے میئر "برکس تنظیم" کی بلدیاتی یونین کے نائب سربراہ کے عہدے پر فائز

تہران/ ارنا- برازیل کے ماریکا شہر میں برکس تنظیم کی بلدیاتی یونین کے اجلاس کے تمام ارکان نے بالاتفاق تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" کو اس تنظیم کے نائب صدر کے طور پر منتخب کیا۔

برکس پلس تنظیم کے اس ذیلی یونین کے اجلاس میں دنیا کے 26 ممالک کے ارکان شامل ہیں جس کے رواں اجلاس کی افتتاحی نشست کے بعد تہران کے میئر علی رضا زاکانی کو یہ عہدہ پیش کیا گیا۔

قابل ذکرہے کہ تہران کے میئر نے اس موقع پر برکس پلس تنظیم کے میئروں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کو ویران کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور زور دیکر کہا کہ آج فلسطین کی ستمدیدہ بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے بغیر انصاف اور انسانوں کی تکریم کا دعوی محض بیان بازی ہوگا۔

علی رضا زاکانی نے برکس پلس بین الاقوامی تنظیم کے میئروں اور بلدیاتی اعلی عہدے داروں سے اپیل کی کہ فلسطین میں مظالم کے خاتمے کے لیے یکصدا ہوکر آواز بلند کریں۔

یاد رہے کہ ایران کے بلدیاتی اعلی عہدے داروں کا وفد دارالحکومت تہران کے میئر کے علاوہ، اصفہان، رشت، قزوین، اراک کے میئروں اور شیراز کے ڈپٹی میئر پر مشتمل ہے۔

ان اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد برکس اور برکس پلس تنظیموں کے بلدیاتی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کرے گا۔

برکس تنظیم کے شہروں کی یونین کے اجلاس میں سیاسی، تجارتی، معاشی، ثقافتی تعاون اور شہریوں کی سطح کے رابطوں پر متعدد پینل تشکیل دیے جائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .