اقوام متحدہ نے گوٹریش کے ایلچی کے دورہ تہران کو مثبت قرار دیا ہے

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرنڈ برگ کے دورہ تہران کو اچھا اور مثبت قرار دیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ یمن کے اندر امن کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

یہ بات اسٹفان دوجاریک نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ایران سعودی معاہدہ بلاشبہ ایک عظیم موقع اور ایک عظیم سفارتی کامیابی ہے۔
دوجاریک نے کہا کہ گوٹریش کے نمائندے کا دورہ ایران مثبت رہا، ہم یمن میں امن کی طرف آگے بڑھنے کے بارے میں یقین دہانی کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
ایک متعلقہ تناظر میں، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی، ہانس گرنڈبرگ نے چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔
گرنڈبرگ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں، تاکہ محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔
اقوام متحدہ کے اس ایلچی نے مزید کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ایک علاقائی سفارتی اقدام کے علاوہ مذاکرات کی گہرائیوں میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں موجودہ جنگ کو روکنے کے لیے مختلف سطحوں پر شدید سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .