گوٹرش جوہری معاہدے میں تمام فریقوں کی واپسی کا خواہاں ہے: اقوام متحدہ کے ترجمان

تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش چاہتا ہے کہ تمام فریقین جوہری معاہدے میں واپس آئیں۔

یہ بات فرحان حق نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کا خیال ہے کہ  جوہری معاہدہ حالیہ برسوں میں ایک بہت اہم سفارتی کامیابی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام فریقین اس پر معاہدے پر مکمل عمل درآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دنیا کے انتہائی کشیدہ خطے میں پرامن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے جوہری پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک بہت اہم کامیابی ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ترجمان نے جوہری معاہدے کے مسئلے کو ایران کے اندرونی واقعات اور بدامنی سے الگ سمجھا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی تنظیم چاہتی ہے کہ تمام ممالک پرامن مظاہروں اور انسانی حقوق کے حق کا احترام کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے 19 دسمبر کو صحافیوں کو بتایا کہ مجھے ہمیشہ یقین تھا کہ جوہری معاہدہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے اور جب یہ معاہدہ چیلنج سے دوچار ہوا تو میں بہت پریشان ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .