ارنا کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ عمان میں، دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے باہمی تعاون کی 18 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
یہ دستاویزات قانون ، اقتصاد ، سیاست، ثقافت ، تعلیم ، دفاع ، ابلاغیات ، صحت عامہ ،ٹیکنالوجی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون میں توسیع سے تعلق رکھتی ہیں۔
اس موقع پر ایران اور سلطنت عمان کے ثقافتی اور تاریخی روابط سے متعلق مشترکہ ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج منگل کو سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچے ہیں۔
صدر ایران کے استقبال کی سرکاری تقریب کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کے درمیان مذاکرات انجام پائے۔
آپ کا تبصرہ