27 مئی، 2025، 5:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85845526
T T
0 Persons

لیبلز

احمدیان: نئے عالمی نظام کی  بنیاد رکھنے کے لئے نئے مواقع دستیاب ہیں

 ماسکو- ارنا – ایران  کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے نئی بین الاقوامی تنظیموں کی تشکیل  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے کے لئے اقوام کے سامنے نئے مواقع موجود ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

ارنا کے مطابق علی اکبر احمدیان نے جو تیرھویں بین الاقوامی سیکورٹی نشست میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں، صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اس اجلاس کے موقع پر بعض ملکوں منجملہ دوست ممالک کے حکام سے  دوجانبہ ملاقاتیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس اجلاس کا انعقاد اور برکس نیز شنگھائی جیسی تنظیموں کی تشکیل اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دنیا میں،  موجودہ یک جانبہ ںظام کے مقابلے میں نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ اس صورتحال نے اقوام کے سامنے موقع پیش کردیا ہے اور اس موقع سے نئے بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .