27 مئی، 2025، 6:01 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85845532
T T
0 Persons

لیبلز

سلطان عمان کی جانب سے صدر ایران کا سرکاری استقبال

تہران – ارنا – سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید نے قصر العلم میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سرکاری استقبال کیا

 ارنا کے مطابق  سلطان عمان ، ہیثم بن طارق آل سعید نے منگل  27 مئی کی شام مسقط کے قصر العلم میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سرکاری استقبال کیا۔

 مسقط کے قصر العلم میں استقبال کی سرکاری تقریب میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید، مخصوص جگہ ایک ساتھ کھڑ ے ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجائے جانے کے بعد،  گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

 اس کے بعد ایران اور عمان دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے سے اپنے وفود  کے ارکان کا  تعارف کرایا۔

 اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ہمراہ مسقط کے دورے پر جانے والے وفد کے اعزاز میں امن و دوستی کی علامت کے طور پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .