ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خاص طور پر حج کی دینی فضا میں، اتحاد مسلمین کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم اس عزم میں مصمم ہیں کہ کسی کو بھی پڑوسیوں کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط منجملہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے روابط کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ ایران اس سال کے مناسب انتظامات کی قدردانی کرتا ہے اور ایرانی عازمین حج کی میزبانی پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے لئے دعائے خیر کرتا ہے اور ان کی کامیابی اور سربلندی کی آرزو کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ