انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی موجودہ صورت حال میں، اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران کے مطالبات کو مدنظر رکھا جاتا ہے، تو ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ذریعے امریکی معائنے کو قبول کرنے پر غور کریں گے۔
اسلامی نے ایران میں افزودگی روکنے کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ مسئلہ مذاکرات کا حصہ نہیں۔ افزودگی کا معاملہ سیاسی نہیں ہے۔ "افزودگی کی حد" اسکے فوائد اور استعمال پر منحصر ہے۔ انتہائی افزودہ یورینیم کا مطلب صرف عسکری استعمال نہیں ہوتا۔
انکی گفتگو کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے تمام سینسرز اور ڈیٹیکٹرز میں مناسب افزودگی کی جاتی ہے۔ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کو سیاسی اور نفسیاتی طریقوں سے اچھالا جائے۔
- ہمارے ایٹمی پروگرام کا ایک بہت واضح فریم ورک ہے۔ ایرانی نیوکلیئر پاور پلانٹس اور فیول ان پروگراموں میں شامل ہیں جو اس وقت نافذ العمل ہیں۔
- مذکورہ بالا کام کے لیے متعلقہ آلات فیکٹریوں میں تیار کیے جا رہے ہیں اور ہماری فیول فیکٹریوں میں پروڈکشن کی مانیٹرنگ جا رہی ہے۔ یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف، مخصوص اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں۔
- انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی ایران کا سب سے زیادہ معائنہ کر رہی ہے۔ 2024 میں ایران کے معائنے کی تعداد دنیا میں ایک بے مثال ریکارڈ تھی۔
- ہماری اٹامک انڈسٹری کی صلاحیت دنیا کے 3 فیصد سے کم ہے، لیکن ہم پر کیے گئے معائنے کا حجم IAEA کے کل معائنے کا 25 فیصد ہے۔ یعنی ہم عالمی اوسط کے 12 گنا سے زیادہ کے تابع ہیں۔
- مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی عوام جتنا دباؤ کسی نے برداشت کیا ہے۔
- ہم نے اعتماد سازی کی خاطر معائنہ کے اس حجم کو قبول کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک ایجینسی کے لیے کوئی عذر باقی نہیں بچا۔
ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہ تہران کو خطے میں افزودگی کنسورشیم کی تشکیل کے حوالے سے ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے، ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ
- ایٹمی میدان میں ایران کا موقف مکمل طور پر قانونی اور بنیادی ہے۔
- افزودگی ملک کی ایٹمی صنعت کی بنیاد اور ستون ہے۔ اس مسئلے کا موازنہ بجلی کی صنعت کی ایک مثال سے کیا جا سکتا ہے: فرض کریں کہ کسی کو بجلی کا سب سٹیشن اور نیٹ ورک رکھنے کی اجازت ہے، لیکن اسے پاور پلانٹ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس صورت میں سب سٹیشن اور نیٹ ورک کا کوئی فائدہ نہیں۔ افزودگی بھی ایٹمی صنعت میں پاور پلانٹ کی بالکل وہی حیثیت رکھتی ہے۔ یعنی یہ توانائی کی پیداوار کی بنیاد اور ذریعہ ہے۔
- افزودگی وہ بنیاد ہے جس کا فائدہ توانائی سے متعلق منصوبوں اور یہاں تک کہ دوسرے منصوبوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ افزودگی کے امکانات کو چھیننے کا مطلب پوری ایٹمی صنعت کو چھین لینا ہے۔
- یہ مسئلہ ایران کی سرخ لکیر ہے اور اس موقف کا دوسری طرف سے بات چیت میں زبانی اور تحریری طور پر مکمل شفافیت کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے۔
- میڈیا اور عوامی مقامات پر جو کچھ شائع ہوتا ہے، خاص طور پر غیر ملکی میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں میں، وہ مذاکرات کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔
- مذاکرات کی میز پر، اہم نکتہ یہ ہے کہ ایران کے پاس یقینی طور پر اور بلا شبہ افزودگی کی صنعت ہونی چاہیے۔
- اس سلسلے میں دو اہم اور قطعی شرطیں ہیں: پہلی، ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔ دوسرا، جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ایران میں افزودگی کبھی نہیں کی جائے گی۔
- یہ دونوں مسائل ہمارے وعدے ہیں، اور ایران کے پاس اس سے بڑھ کر کوئی منصوبہ نہیں کہ اٹامک انرجی کا استعمال عوامی فلاح و بہبود کے لیے اور شفاف طور پر کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ