ارنا کے مطابق جنوبی افریقا اورشمال مغربی یورپ کے منڈیوں کے لئے، نارتھ سی کے برنٹ آئل سے چالیس سینٹ زیادہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔
اسی طرح ایران کا بھاری خام تیل اور ایران کی فروزان آئل فیلڈ کا تیل، مندرجہ بالا منڈیوں میں، برنٹ سے ایک اعشارہ چار اور ایک اعشاریہ تین ڈالر کم قیمت پر پیش کیا جائے گا۔
بحیرہ روم کے بازار میں بھی لگ بھگ یہی صورتحال رہے گی ایران کا بھاری اور فروزان تیل برنٹ سے تھوڑی کم قیمت پر لیکن ہلکا تیل برنٹ سے تھوڑی زیادہ قیمت پر دیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایشیائی منڈی میں ایران کے خام تیل کی قیمت میں اضافے کا تعین عمان اور دوبئی کے خام کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ہلکا ایرانی تیل معمولی اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ کی قیمت سے ایک اعشاریہ آٹھ ڈالر زیادہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ