21 جنوری، 2023، 8:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85005516
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے تسلسل کی سختی سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز ہفتہ کو کہا ہے کہ بڑی افسوی کی بات ہے کہ بعض یورپی ممالک ماضی کی طرح آزادی اظہار کی حمایت کا جھوٹا بہانہ بنا کر مقدسات اور اسلامی اقدار کے خلاف نفرت پھیلانے کی راہ میں انتہا پسند اور شدت پسند عناصر کیلئے راستہ ہموار کر دیتے ہیں اور انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں کے باوجود وہ اپنے معاشروں میں اسلام فوبیا کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کی رائے عامہ سویڈن کی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس طرح کے اسلام مخالف رویے کے اقدامات کو روکے گی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مجرموں کو سزا سے محروم نہیں ہونے دے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .