7 مئی، 2025، 10:45 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85825644
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا

اسلام آباد/ ارنا- گزشتہ رات کے میزائلی حملے کے بعد پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اب سے کچھ دیر قبل ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے ہندوستان کے منگل کی رات کے میزائلی حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے حملوں کو مشتبہ دعووں کی بنیاد پر قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی ارضی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کے تعلقات کے منافی بتایا جس کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .