11 جنوری، 2023، 4:03 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84995976
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی طلباء اور عوام نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی عوام اور طلباء نے آج بروز بدھ کو تہران میں قائم فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر فرانس کے چارلی ہیبڈو میگزین کی مذہبی مقدسات کی توہین کی مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس اجتماع میں حصہ لینے والوں نے "فرانس شرم کرو، دشمنی کو رہا کرو"، "میکرون جرم کرتا ہے، مغرب حمایت کرتا ہے"، " ہر کسی مسلم کی خاموشی قرآن کیخلاف غداری ہے" اور "ہم قیام پر آمادہ ہیں" جیسے نعرہ لگائے۔

"امریکہ مردہ باد"، "اللہ اکبر"، "مقدسات کی توہین کی مذمت ہونی ہوگی"، "اے حریت پسند رہنما، ہم تیار ہیں"، دیگر نعروں میں سے تھے جو حصہ لینے والوں نے ان کے ذریعے اس فرانسیسی میگزین سے اپنے غصے اور نفرت کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ  اس اجتماع میں حصہ لینے والوں نے عہدیدراوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی مقدسات کی توہین کرنے والوں کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے قانونی کاروائی کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .