ہندوستان ٹائمز نے بھی پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پونچ علاقے پر پاکستان کی گولہ باری کے بعد علاقے کے شہری گھربار چھوڑ کر لائن آف کنٹرول سے دور محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے میزائل حملے کے بعد پانچ ہندوستانی جیٹ فائٹروں کو مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی بے بنیاد اور رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین گزشتہ دنوں کشیدگی میں اضافے کے بعد دنیا بھر کے ممالک ایٹم بم رکھنے والے دونوں ملکوں سے تناؤ کم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ