چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے منگل کی رات پاکستان پر ہندوستان کے میزائلی حملے اور پاکستان کے شدید ردعمل کے بعد نئی دہلی کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کو موجودہ حالات کی جانب سے تشویش لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ ہمسایہ رہے ہیں اور رہیں گے اور اسی طرح دونوں ملک چین کے ہمسایہ بھی ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین ہر طرح کی دہشت گردی کا مخالف ہے۔
انہوں نے دونوں فریقوں سے امن اور استحکام برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی خودداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر اس اقدام سے پرہیز کریں جس سے حالات کے پیچیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہو۔
آپ کا تبصرہ