پاکستان کی فوج کے ترجمان جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے 6 علاقوں پر حملہ کیا جو کہ فوجی مراکز نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ رہائشی عمارتوں اور مسجدوں پر ہوا ہے۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں کے جواب میں پاکستان کی فضائیہ نے ہندوستان کے 5 جیٹ فائٹروں کو مار گرایا جبکہ ہندوستانی جیٹ فائٹروں کو پاکستان کے حدود میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائلی حملہ کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اگلے 48 گھنٹے تک لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہری فضائی خدمات کو بھی بند کردیا ہے۔
پاکستان کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی ہر جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کے جیو نیوز چینل کے مطابق، ہندوستان کے حملوں میں بہاولپور، کوٹلی اور کشمیر کا مظفرآباد علاقہ نشانے پر آيا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کی فوجی جھڑپیں؛ صبر سے کام لیں: چین کی اپیل
تہران/ ارنا- پاکستان پر ہندوستان کے میزائلی حملے کے بعد، چین نے دونوں ملکوں سے خودداری سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ