ایرانی صدر کا بائیڈن کے احمقانہ الفاظ اور چارلی ہیبڈو کے شرمناک اقدام پر  ردعمل

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف فرانسیسی میگزین کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے بہانے طعن و تشنیع کا سہارا لینا توہین کرنے والوں کی منطق کی بیہودگی اور ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ کی سازش میں ان کی مایوسی کا واضح ثبوت ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار کابینہ کے اجلاس میں فرانسوی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کے انسانی اور مذہبی اقدار کے خلاف توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بہانے طعن و تشنیع کا سہارا لینا توہین کرنے والوں کی منطق کی بیہودگی اور ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ کی سازش میں ان کی مایوسی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کے بیہودہ اور مضحکہ خیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی جانب سے دنیا کے تمام ممالک کو امریکی پتلون سے تشبیہ دینا اور دوسرے ممالک اور قوموں کو امریکی صدور کی جانب سے ذلیل کرنا نئی بات نہیں ہے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .