7 مئی، 2025، 5:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85826186
T T
0 Persons

لیبلز

کتاب، ایران کے استحکام کی اصل وجہ: وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی

تہران/ ارنا- ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی ارشاد سید عباس صالحی نے تہران کے بین الاقوامی کتب میلے کے 36ویں دور کا افتتاح کیا۔

سید عباس صالحی نے اس موقع پر کتاب اور کتاب پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کی پرانی تہذیبیں جیسے یونان اور چین کا تمدن، کتابوں اور تعلیم پر ہی آگے بڑھا ہے یا حتی ہندوستان کے تمدن کی بنیاد تعلیم اور کتاب پر ڈالی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلام سے قبل اور اسلام کی بعد کی تاریخ و تمدن کی جڑیں بھی کتاب میں پوشیدہ ہیں۔

وزیر ثقافت نے کتبخانے اور مسجد کو وہ دو پر قرار دیا جس کے بل پر اسلامی تمدن نے پرواز کی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران کی مزید ترقی اور پیشرفت کے لیے بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ کتابوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور اس بارے میں زیادہ غور کریں اور اسے استحکام کی اصل وجہ سمجھیں۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ 7 مئی کو تہران میں بین الاقوامی کتب میلے کا 36واں دور شروع ہوا۔ یہ نمائش 75 ہزار اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے۔ اس نمائش میں ایران اور دنیا کے مشہور طباعت کے مراکز موجود ہیں اور آئندہ 10 دنوں میں کتابوں کی رونمائی، اس بارے میں گفتگو اور تنقید پر مشتمل 400 خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .