ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تمام ممالک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ترتشدد طریقوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دو بڑے ملک ہیں جن کی ایران کے ساتھ پرانی دوستی اور گہرے تعلقات ہیں اور ایسے دو ملکوں کے مابین کشیدگی اور جھڑپیں شدید تشویش کا باعث ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق خودداری سے کام لیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے کی جانب قدم اٹھائیں گے اور غیر فریقوں بالخصوص صیہونی حکومت کو حالات کا غلط فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔
آپ کا تبصرہ