انہوں نے کہا کہ برطانوی پولیس کے دعووں سے واضح ہوجاتا ہے کہ لندن قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں کس حد تک گر سکتا ہے۔
علی رضا یوسفی نے کہا کہ ان ایرانی شہریوں کی لندن میں گرفتاری کے پس پردہ سیاسی اہداف ہیں اور اس اقدام سے واضح ہوگیا ہے کہ برطانوی سیاستدانوں اور اعلی عہدے داروں نے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی اپنی پرانی عادت ترک نہیں کی ہے۔
مغربی یورپ کے ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا یوسفی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ایرانی شہریوں کو قونصل خدمات اور انصاف تک دسترسی فراہم ہونی چاہیے۔
علی رضا یوسفی نے تہران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشیوں کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بیان بازیوں اور حرکتوں کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ